عدالتی فیصلہ آگیا،نا اہلی کے بعد جہانگیر ترین کو بڑی خوشخبری مل گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 اپریل 2018 12:52

عدالتی فیصلہ آگیا،نا اہلی کے بعد جہانگیر ترین کو بڑی خوشخبری مل گئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09اپریل 2018ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کو پی ٹی وی حملہ کیس میں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین انسداد دہشت گردی کے جج کوثر عباس زیدی کے رو برو پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت  منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

جب کہ کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی بھی تردید کی ہے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 2014 میں حکومت مخالف دھرنے کے دوران عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف ایس ایس پی تشدد، پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔