احتساب عدالت میں نیب پراسکیوٹر اور خواجہ حارث کے درمیان تلخ کلامی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 9 اپریل 2018 12:52

احتساب عدالت میں نیب پراسکیوٹر اور خواجہ حارث کے درمیان تلخ کلامی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل۔2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران واجد ضیا ءپر جرح کے دوران نیب پراسکیوٹر اور وکیل صفائی خواجہ حارث کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب نے کہا کہ ملازمت سے متعلق نوازشریف تسلیم کرچکے ہیں، کیا وکیل صفائی ملازمت کی دستاویز ماننے سے انکار کرتے ہیں؟ آپ کہیں کہ ملزم نے ملازمت نہیں کی؟نیب پراسیکیوٹر نے یہ بھی کہا کہ خواجہ حارث غیرضروری سوالات سے اجتناب کریں،جرح کوصرف متعلقہ حقائق تک محدود ہوناچاہیے۔

خواجہ حارث نے کہا کہ وہ صرف سورس دستاویزات کو ایڈمیسیبل نہیں کہہ رہے۔واجد ضیا نے بتایا کہ جے آئی ٹی کے والیوم نمبر6 میں حاصل کی گئی سورس دستاویزات کی تفصیلات موجود ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نوازشریف کیپیٹل ایف زیڈ ای میں ملازمت کا اعتراف کرچکے ہیں، قانون کے مطابق خواجہ حارث ان ایڈمیسیبل دستاویزات پر جرح نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :