کیا انسان اپنی بڑھتی ہوئی عمرکو روک سکتا ہے؟

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 9 اپریل 2018 11:45

کیا انسان اپنی بڑھتی ہوئی عمرکو روک سکتا ہے؟
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-تحقیق میاں محمد ندیم۔09 اپریل۔2018ء)کیا انسان اپنی بڑھتی ہوئی عمر اور جسم پر اس کے اثرات کو روک سکتا ہے؟ایک تحقیق کے مطابق انسانی جسم کی ساخت یعنی کہ اس کی باڈی کی معیاد اس کی موجودہ اوسط عمر سے کہیں زیادہ ہے-انسان اپنی عمر اور جسم پر اس کے اثرات کو روک سکتا ہے مگر اس کے لیے طرززندگی کو بدلنا ضروری ہے‘ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید دور کی برق رفتاری انسان پر جلدبڑھاپا طاری کررہی ہے کیونکہ ہمارے آباءواجداد جتنا کام 10سالوں میں کرتے تھے آج کے دور کا انسان 6ماہ سے ایک سال کے دوران اپنے جسم سے اتنا کام لے رہا ہے جس کی وجہ سے اس کے جسم کے خلیوں میں جلد تبدیلیاں وقوع پذیرہونے لگتی ہیں-اگر آپ لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو آپ کو بڑے شہروں کی تیزرفتار زندگی سے پہاڑوں اور دیگر پرسکون علاقوں کی طرف نکلنا ہوگا کیونکہ شہروں کی ترقی اپنی جگہ مگر بڑے شہروں کو آکٹوپس کی طرح جھکڑتی ہوئی ریڈیومیگنٹیک فیلڈ(آرایم ایف)انسانی جسم کے لیے تباہ کن ہے یہ نہ صرف ہمارے جسم کو جلد بوڑھا کررہی ہیں بلکہ مختلف دماغی بیماریوں اور کینسرتک کا باعث بن رہی ہیں-اسی طرح ماہرین کا ماننا ہے کہ ہرچیزجو کسی انرجی (بجلی ‘تیل یا بھاپ وغیرہ)سے چلتی ہے وہ خطرناک اور زہریلے کیمیکل فضاءمیں خارج کرتی ہے جو نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں‘حشرات اور نباتات کے لیے بھی مضر ہیں -صحت مند اور لمبی زندگی کے لیے سادہ قدرتی غذاوں پر انخصار اور پرسکون اور پرفضاءماحول آپ کے جسم اور دماغ پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں جس سے انسان خوش رہتا ہے-علاوہ ازیں ایک کپ کھیرے‘ایلوویرا‘مورنگا کے پتوں کا جوس روزانہ پینے والوں پر بھی بڑھاپے اثرات کی رفتار کم دیکھی گئی ہے جبکہ تحقیق میں نوٹ کیا گیا ہے دوسروں لوگوں کے مقابلے میں یہ لوگ زیادہ خوش اور دماغی طور پر تندرست زندگیاں گزارتے ہیں ‘تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ دن میں کم سے کم ایک بار سرکے کے ساتھ کھانا کھانے والوں میں پیٹ ‘آنتڑیوں کی بیماریاں اور بخار وغیرہ کی شرح انتہائی کم پائی گئی ہے-