صرف دھاگے کا استعمال کر کے حیرت انگیز تصاویر بنانے والا فنکار

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 8 اپریل 2018 23:44

صرف دھاگے کا استعمال کر کے حیرت انگیز تصاویر بنانے والا فنکار
سلووینیا سے تعلق رکھنے والے ساسو کراجنک  ایک حیرت انگیز فن میں ماہر ہیں۔ ساسو سلائی والے دھاگے کی سیدھی لائنوں سے  نہایت شاندار  تصاویر بناتے ہیں۔  یہ تصاویر بنانے کے لیے وہ  دائرے کی شکل کے فریم پر دھاگے کو سختی سے باندھتے ہیں تاکہ سیدھی لائنیں بنائی جا سکیں۔ساسو کراجنک کے دھاگوں سے بنائی گئی تصاویر کی  سب سے متاثر کن بات یہ ہے کہ وہ اس میں  سیدھی لائنوں کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کے تفصیلی خدوخال تخلیق کرتے ہیں جیسے کہ آنکھوں اور ہونٹوں کے  خم وغیرہ۔

وہ اپنے کام کا آغاز لکڑی یا ایلومینیئم کے بنے ہوئے گول  فریم سے کرتے ہیں۔ اس فریم پر ہرطرف چھوٹی کیلیں یا دھاگہ گزارنے کی جگہیں ہوتی ہیں۔ اس کے بعد وہ ایک لمبا سا سلائی والا دھاگہ لیتے ہیں اور اسے ان کیلوں کے گرد بل دیتے ہوئے سینکڑوں  اور بعض دفعہ ہزاروں  لائنیں بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ دھاگے کو ایک دوسرے کے اوپر سے گزارتے ہیں، جس سے  تصویر کے نقش و نگار واضح ہوتے ہیں۔

سلووینیا کے اس فنکار نے کئی سال گرافک ڈیزائنر، سافٹویئر اور ویب ڈویلپر کے طور پر کام کیا ہے لیکن وہ ہمیشہ سیدھے خطوط اور دھاگے کے آرٹ سے متاثر رہے ہیں۔ اب وہ خود اس فن کے ماہر ہوچکے ہیں اور اُن کا وقت  اپنی ورکشاپ پر نئے حیرت انگیز دھاگہ آرٹ کے نمونے تخلیق کرنے میں گزارتا ہے۔ ان کی مزید شاندار تخلیقات ان کے انسٹاگرام پیج cvernart  پر دیکھی جا سکتی ہیں۔