عوام کیلئے طبی سہولیات کی رسائی ، پاکستان کا ساٹھ 60ممالک میں سے 52واں نمبر
نوزائیدہ بچوں کی اموات ، ماؤں کی زچگی کے دوران اموات میں پاکستان سرفہرست ممالک میں شامل ہے،گلوبل ایکسیس ٹو ہیلتھ کیئر انڈکس رپورٹ
اتوار 8 اپریل 2018 23:30
(جاری ہے)
سرکاری ہسپتالوں پر عوام کی عدم تسلی، پرنٹ، سوشل، الیکٹرونک میڈیا پر حقائق کی تصویر کشی، میڈیکل سے متعلق نمائندہ تنظیموں کے مسلسل احتجاج، ادویات کی عدم دستیابی حالات کی ابتری کی غمازی کرتے ہیں۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے طبی تعلیم، صاف پانی، ملاوٹ شدہ اور زہریلا دودھ کے کاروبار پر سوموٹو ایکشن اور ہسپتالوں کے دورے ناصرف عوام الناس اور متاثرین کی دادرسی کر رہے ہیں بلکہ ارباب اختیار کیلئے ایک ڈراؤنے خواب کا روپ دھار چکے ہیں۔مختلف قوانین، قواعد و ضوابط کے نام پر فیملی فزیشنز کو جس طرح ہراساں کیا جا رہا ہے اس سے ناصرف موجودہ پریکٹیشنرز عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں بلکہ نئے آنے والے ڈاکٹرز اس شعبے میں آنے سے گریزاں ہیں۔میڈیکل یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی عدم تعیناتی، میڈیکل انٹری ٹسٹ کا پرچہ لیک ہونااور سرکاری ڈاکٹروں کی بروقت ترقی نہ ہونا محکمہ صحت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اجلاس میں تمام شرکاء اس بات پر متفق تھے کہ اس شعبے میں 1سے 2 وزیر، 1سے 2ہیلتھ کے محکمے، ان میں اتھارٹیز، کمپنیاں اور ایجنسیاں صرف مشاہیر، وزراء اور بیوروکریسی کو ترقی دینے کیلئے بنائی جا رہی ہیں جبکہ ان پر بے دریغ ستعمال ہونے والا پیسہ جس کے اس شعبے میں کئی دوسرے بہترین مصرف ہو سکتے ہیںضائع کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ محکمہ صحت کی تقسیم در تقسیم فوراً ختم کی جائے۔ اس کی ناکامی کے اسباب تلاش کرتے ہوئے اسے فوری طور پر تکنیکی ماہرین اور ڈاکٹرز کے حوالے کیا جائے۔ مزیدبرآں مطالبہ کیا گیا کہ مختلف قوانین اور قواعدوضوابط کے نام پر فیملی فزیشنز کو ہراساں کرنا فوری طورپربند کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.