Live Updates

چو ہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان

عمران خان نثار سے انکے گھر جا کر ملاقات کرینگے ،دونوں رہنمائوں کی ملاقاتیں ہو بھی چکی ہیں ،رپورٹس

اتوار 8 اپریل 2018 23:20

چو ہدری نثار  کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2018ء) سابق وزیر داخلہ چو ہدری نثار علی خان رواں ماہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کے امکان ہے ۔،چیرمین پی ٹی آئی عمران خان چوہدری نثار سے انکے گھر جا کر ملاقات کرینگے جس کے بعد وہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردینگے ۔ذرائع کے حوالے میڈیارپورٹس کے مطابق چو ہدری نثار اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیک ڈور رابط ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 48گھنٹوں میں عمران خان سے چو ہدری نثار علی خان ملاقات ہوئی ہے جبکہ اس سے پہلے دونوں کی دو ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان چوہدری نثار سے انکے گھر جا کر ملاقات کرینگے اس ملاقات کا فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف س حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے جس کے تحت پی ٹی آئی راولپنڈی میں ایک بڑا جلسہ کرے گی جس میں چو ہدری نثار شان و شوکت کے ساتھ شرکت کریں جبکہ دوسرا آپشن چو ہدری نثار اور ان کے ہم خیال گروپ کے بہت سارے ارکان گروپ کی صورت میں عمران خان سے ملیں گے اور باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ یہ بات مصدقہ ہے کہ چو ہدری نثار پی ٹی آئی میں بہت جلد شمولیت اختیار کر نیوالے ہیں ۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :