صدر مملکت نے ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس کی منظوری دیدی

اتوار 8 اپریل 2018 22:30

صدر مملکت نے ایمنسٹی اسکیم  آرڈیننس کی منظوری دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیلئے ایمنسٹی اسکیم کے آرڈیننس کی منظوری دیدی ہے۔ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر صدارتی آرڈیننس آج (پیر کو ) سینیٹ کے اجلاس کے آغاز سے قبل جاری نہ ہوتا تو سکیم کا نفاذ مشکل ہو سکتا تھا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 اپریل کو نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔

اسکیم کے تحت بیرون ملک سرمایہ اوراثاثی2فیصدٹیکس اداکرکے بیرون ملک سے جتنے چاہیں پیسے پاکستان لائے جا سکتے ہیں جبکہ ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔۔ایمنسٹی اسکیم کے تحت ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر ٹیکس ختم کردیاگیا۔آف شور کمپنیاں رکھنے والے بھی اسکیم سے مستفیدہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

24سی48لاکھ روپیسالانہ آمدن پر10فیصدٹیکس عائدہوگا۔

48لاکھ یااس سیزائدسالانہ آمدن پر15فیصدٹیکس اداکرناہوگا،ایمنسٹی اسکیم سی30جون2018 تک فائدہ اٹھایاجاسکتاہے۔12سی24لاکھ سالانہ آمدن پر5فیصد انکم ٹیکس عائدہوگا۔ ٹیکس ایمنیسٹی اسکیم 30 جون تک جاری رہے گی ، سیاسی افراد اور ان کے ماتحت ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ ٹیکس اصلاحات کا نفاذ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا جائے گا جس کی منظوری صدر ممنون حسین نے دے دی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :