اگر ہمیں کام کرنے دیا جائے تو پنجاب سے مخصوص طبقے کی سیاست ختم کر دیں گے،فاروق ستار

ثالثوں نے دونوں رابطہ کمیٹیاں ختم کر کے دو رکنی کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی ہے، ایم کیو ایم کو عام انتخابات سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان

اتوار 8 اپریل 2018 22:00

اگر ہمیں کام کرنے دیا جائے تو پنجاب سے مخصوص طبقے کی سیاست ختم کر دیں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے اگر ہمیں کام کرنے دیا جائے تو پنجاب سے مخصوص طبقے کی سیاست ختم کر دیں گے۔ ثالثوں نے دونوں رابطہ کمیٹیاں ختم کر کے دو رکنی کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی ہے۔ ایم کیو ایم کو عام انتخابات سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پتنگیں کاٹنے کے باوجود پتنگ بنانے والی فیکٹری موجود ہے، اسے کہاں لے کر جائو گے ۔

مائنس الطاف کی بجائے ما ئنس ایم کیو ایم کی سازش کر کے ہمیں دیوار سے لگا یا جا رہا ہے نامہ لیکس میں ایم کیو ایم کا کوئی فرد شامل نہیں۔ سینیٹ الیکشن میں ایم پی ایز نے خود کو بیچا۔ عدالتوں میں مقدمات نے طول پکڑنا ہے تو ہمیں فیصلوں کا انتظار کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

۔ایم کیو ایم پاکستان میں 22اگست کو پا کستان زندہ آباد کا نعرہ لگا کر ملکی سلا متی اور تحفظ کی با ت کی لیکن ایک منظم سازش کے تحت ہمیں صرف کراچی تک محدود کیا جارہاہے ،صرف تین ماہ پنجاب میں کام کرنے کا موقع دیا جائے تو پنجاب کی کایہ پلٹ دیں گے۔

ہمیں اپنے ووٹ بنک پر اعتماد ہے ،آنے والے الیکشن میں اپنی حیثیت برقرار رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں فیصل آبادمیںاورکرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے صوبائی صدر وسیم کھوکھرایڈووکیٹ،ایم این اے سید رضاعلی عابدی اور دیگر مقامی قیادت نے بھی خطاب کیا ۔ فاروق ستار نے کہ ایم کیو ایم پاکستان بحران کا شکار ہے اور مشکل صورت حال سے دوچار ہے ۔

پارٹی میں بحران کے باوجود پنجاب میں ورکرز کنونشن کروانا مشکل فیصلہ تھا لیکن ہم نے ورکرز کنونشن کروایا۔ میں پنجاب آیا تو وفاداریاں تبدیل کرنے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ تنظیم کے بحران کو بہانہ بنا کر ایم کیو ایم سے نکال کر دوسری جماعت میں بھیجا جا رہا ہے۔ پہلے ہم سمجھے کہ مائنس ون سربراہ فارمولا ہے لیکن اب پتہ چلا ہے کہ یہ مائنس ٹو سربراہ فارمولا ہے۔

دو سو نمائندوں اور عہدیداروں کو خرید سکتے ہو لاکھوں کارکنوں کو نہیں خرید سکتے۔ ہم آپس میں نہ الجھیں تو پنجاب میں تہلکہ مچا دیں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی اور سندھ کے معاملات تنظیم دیکھ لے تو ہم پانچ لوگ پنجاب میں سیاسی کایا پلٹ سکتے ہیں۔ تئیس اگست کو ہم ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے۔ ہمارا حق ہمیں دیا جائے ، ہمارے بے گناہ اسیروں کو رہا کیا جائے اور دفاتر واپس کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج میری وکٹیں گرا کر تم کو دی جا رہی ہیں ، کل تمہاری وکٹیں گرا کر کسی اور کو دی جائیں گی۔ سیاست دان دو چار کروڑ روپے دے کر ٹکٹ لیتے ہیں اور بعد میں عوام سے سود سمیت وصول کرتے ہیںفاروق ستار نے کہا کہ قومی دولت اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے وطن عزیز کو اس حال تک پہنچا دیا ہے،ستر سال سے برسر اقتدار طبقہ نے ملکی دولٹ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کر کے پاکستان کو ایک مقروض ملک بنا دیا،ایم کیو ایم متوسط طبقہ کی جماعت ہے جس نے عام کارکن کو ایم این اے ،ایم پی اے اور منسٹر بنایا ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عام آدمی اقتدار کے ایوانوں تک پہنچا،جب ہم نے ایم کیو ایم کا دائرہ پورے پاکستان پر پھیلانے کی بات کی تو ہمارے راستہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ، ہمیں تقسیم در تقسیم کے مراحل سے گزارا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں سرخروہو کر گزرے ہیں ،انشاء اللہ اس بحران سے بھی نکل جائیں گے۔فیصل آباد مزدوروں کا شہر ہے ، یہاں آکر خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے جڑانوالہ میں ذیادتی کا شکار ہونے والے طالبہ کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا