کراچی،پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کی ایک ساتھ تین وکٹیں گرادیں

ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دوارکان نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی محبوب عالم، رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد اور محمد کامران نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی

اتوار 8 اپریل 2018 20:40

کراچی،پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کی ایک ساتھ تین وکٹیں گرادیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2018ء) پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کی ایک ساتھ تین وکٹیں گرادیں ،ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دوارکان نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے ،تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی محبوب عالم، رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد اور محمد کامران نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں سربراہ پاک سرزمین پارٹی مطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اج پھر پی ایس پی میں 2 ایم پی ایز اور ایم ایم این اے ایم کیو ایم سے پی ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں ،میں امید کرتا ہوں کہ ان کہ شمولیت سے مذید بہتری ائے گی،10 دن میں 8 ایم کیو ایم کے ایم این اے ایم پی ایز نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی ہے ،یہ تمام لوگ عرصے سے ایم کیو ایم سے وابستہ تھے ،اج شمولیت اختیار کرنے والوں کے سیکٹر اور یوسی کے زمے دران بھی شامل ہو رہے ہیں اور مزید ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ اج سے پہلے جب شمولیت کی پریس کانفرنس نہی ہو رہی تھی تو پوچھتے تھے آ کیوں نہی رہے ،اب جب ہو رہا ہے تو کہا جا رہا ہے کہ اتنے جلدی کیوں ارہے ہیں ،ہم نے اس 2 سال کے عرصے میں کسی کو گالی نہیں دی بندوق نہیں اٹھائی ،ایک سیاسی جماعت کی لڑائیاں کھل کر سامنے ائیں ہیں جس کے بعد لوگ پی ایس پی مین شامل ہو رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ 2018 الیکشن میں شہری اور دیہی علاقوں سے ہم سوئیپ کریں گے ،2018 کا سی ایم ہمارا ہو گا یا ہماری حمایت سے ائے گا،کراچی کو دنیا کا سب سے خوبصورت شہر بنائیں گے ،ہم تمام قومیتوں کو ایک کر کے چلیں گے ،لوگ چاہتے ہیں کہ امن خراب ہو تا کہ پاکستان خراب ہو ،انہوں نے کہا کہ میرے پاس تمام سیاسی جماعتوں سمیت تمام قومیت کے لوگ موجود ہیں،اس شہر میں امن کا سب سے زیادہ فائدہ اردو بولنے والوں کا ہے ،ہم مہاجروں کے راستے میں کانٹے بچھانا نہیں چاہتے ،ہم سب قومیت کی نمائندہ جماعت ہیں ،ہم لوگوں کو جوڑنے ائے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ لوگوں کے اختلافات ختم ہو جائیں گے ایسا نہیں ہوگا مگر انشاللہ ایک دوسرے کی جان کے دشمن نہی بنیں گے ،جب ہم ائے تو ہمارے اوپر پتھر بارسائے گئے لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹے ،ہم نے شام فلسطین اور کشمیریوں کے لیے بھی اواز اٹھائی ،اس شہر میں ایک مسلمان دوسرے کو مار رہا ہے، ایک صوبے والے دوسرے لوگوں کو اپنانے کو تیار نہیں ہیں ،ہمارا دل دنیا کے مسلمانوں کے لیے دھڑکتا ہے، ایم این اے محبوب عالم کا کہنا تھا کہ ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں ،ایم کیو ایم کے کرتا دھرتاؤں نے سب کو تقسیم کر دیا مصطفی بھائی نے سب کو یکجا کیا ہے ،پی ائی بی اور بہادراباد کی تقسیم نچلے سطح تک پہنچ گی ہے ،اب ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں ،میں کہتا ہوں کہ ائیں اور پی ایس پی میں شامل ہو جائیں یہی حق اور سچ کا راستہ ہے ۔

#