جنوبی وزیرستان ،پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان میں بڑے پیمانے پر رد بدل

ڈیویلپمنٹ انچارج معراج الدین برکی کو تبدیل کرکے پی اے اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسر، اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسر کے پی اے عطااللہ خان ڈیویلپمنٹ انچارج تعینات

اتوار 8 اپریل 2018 20:40

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2018ء) پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان میں بڑے پیمانے پر رد بدل کیا گیا ہے۔ڈیویلپمنٹ انچارج معراج الدین برکی کو تبدیل کرکے پی اے اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔جبکہ اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسر کے پی اے عطااللہ خان کو تبدیل کرکے ڈیویلپمنٹ کا انچارج تعینات کیاگیا ہے۔اسی طرح ظفر خان محسود کو پی ایم ٹانک تعینات کیا گیا ہے ۔

مذید تبادلوں کا بھی امکان ہے۔جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ سہیل خان کو اپنے کمپانڈ کے اہلکاروں کے تبادلوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے اہلکاروں کے تبادلہ کے لئے ایجنسی کے قبائل پچھلے کئی سالوں سے منتظر تھے۔

(جاری ہے)

مگر سابق پولیٹیکل ایجنٹ نے اس سلسلے میں توجہ نہیں دی۔

سارے کام ٹھپ ہوکر رہ گئے تھے۔ جس کی وجہ سے تباہ شدہ مکانات کے چیکوں کی تقسیم کے لئے ضروری کاغذات کی تیاری کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں میں بھی بڑے پیمانے پر رد و بدل کئے جارہے تھے ۔سابق پولیٹیکل ایجنٹ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے تھے۔موجودہ پولیٹیکل ایجنٹ سہیل خان نے اپنے سٹاف میں تبادلے کرکے لاکھوں قبائلیوں کے دل جیت لئے ہیں۔

ہمیں اومید ہے کہ ان تبادلوں کے بعد تمام امور میرٹ پر اور تیزی سے نمٹیں گے۔ اور قبائلیوں کے مسائل بہت جلد حل ہوں گے۔جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے ایک تحریری بیان جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل ایجنٹ سہیل خان کو ان تبادلوں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان تبادلوں سے پولیٹیکل انتظامیہ الرٹ ہو جائے گی۔ان کا کہناتھا کہ پولیٹیکل انتظامیہ میں جن اہلکاروں کے تبادلے کئے گئے ہیں ان تبادلوں کی وجہ سے پولیٹیکل انتظامیہ مکمل طور پر جام ہو کر رہ گئی تھی۔انھوں نے اومید ظاہر کی کہ پولیٹیکل ایجنٹ دیگر پوسٹوں پر بھی جلد از جلد تعیناتی کرکے قبائلیوں کے دل جیت لیں گے۔

متعلقہ عنوان :