پاکستان میں سب سے زیادہ اموات دل کی بیماریوں سے ہو رہی ہیں ، صدر پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن

اتوار 8 اپریل 2018 20:30

پاکستان میں سب سے زیادہ اموات دل کی بیماریوں سے ہو رہی ہیں ، صدر پاکستان ..
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2018ء) ورلڈ ہیلتھ ڈے کے موقع پر پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ کے صدر میجر جنرل مسعود الرحمن کیانی اور جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ اموات دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہو رہی ہیں اور دل کی بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ تمباکو نوشی ہے۔

حکومت پاکستان ہسپتال بنانے کی طرف توجہ دے رہی ہے جبکہ دل کی بیماریوں سے بچنے کے لئے آگاہی بہت ہی ضروری ہے۔ پاکستان میں پناہ نے دل کی بیماریوں سے بچنے کے لئے آگاہی مہم چلائی، سگریٹ نوشی کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے اہم اقدامات بھی اُٹھائے جا رہے ہیں اور جگہ جگہ سیمینارز کے ذریعے اپنے ہم وطنوں کو دل کی بیماریوں سے بچنے کے لئے آگاہی فراہم کر رہے ہیں جس سے ہر سال ہزاروں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں روزانہ تقریباً5000 لوگ دل کی بیمایوں اور تمباکو نوشی کے مضر اثرات کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہور ہے ہیں اور تقریباً300 افرد موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔سروے کے مطابق سگریٹ مہنگا کرنے سے اس کے استعمال میں خاطرخواہ کمی آتی ہے۔ہم حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے لوگوں کو بچایا جائے اور سگریٹ مہنگے کیے جائیں تا کہ پاکستانی عوام کو دل کی بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :