Live Updates

نواز شریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو مگر وزیر اعظم خود چیئرمین سینٹ کو تسلیم نہیں کرتے ، بلاول بھٹو زرداری

ہمیں اداروں کا احترام کرنا چاہیے، وزیر اعظم اپنے عہدے کا خیال کریں میرے دوروں کا مقصد ن لیگ اور تحریک انصاف کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے تاکہ عوام کے مسائل اجاگر کرسکوں عمران خان کو یوٹرن کی عادت ہے عوام یہ سب جان چکے ہیں، پانچ سال کے دوران عمران خان کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی ہے ، ایمنسٹی سکیم سے ملک کا امیج خراب ہورہا ہے ایسی سکیمیں نہیں آنی چاہیں اٹھارویں تر میم کا خاتمہ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،صحافیوں سے گفتگو

اتوار 8 اپریل 2018 19:50

نواز شریف کہتے ہیں  ووٹ کو عزت دو مگر وزیر اعظم خود چیئرمین سینٹ کو تسلیم ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو مگر وزیر اعظم خود چیئرمین سینٹ کو تسلیم نہیں کرتے ، ہمیں اداروں کا احترام کرنا چاہیے، وزیر اعظم اپنے عہدے کا خیال کریں۔ میرے دوروں کا مقصد ن لیگ اور تحریک انصاف کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے تاکہ عوام کے مسائل اجاگر کرسکوں، عمران خان کو یوٹرن کی عادت ہے عوام یہ سب جان چکے ہیں۔

پانچ سال کے دوران عمران خان کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی ہے ، ایمنسٹی سکیم سے ملک کا امیج خراب ہورہا ہے، ایسی سکیمیں نہیں آنی چاہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو چیئرمین سینٹ پر الزامات نہیں لگانے چاہیئں کیونکہ جس عہدے اور کرسی پر وہ بیٹھے ہیں وہ کرسی احترام کی ہے اور کم سے کم شاہد خاقان اس عہدے کا احترام کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک طرف میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ اور ووٹ کی عزت کریں اور دوسری جانب ان کی جماعت کے وزیر اعظم آئین اور ایوان بالا پر حملے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ن لیگ اور تحریک انصاف کی سیاست کو بے نقاب کروں گا اور عوام کو ان کی اصلیت بتائوں گا تاکہ عوام کے مسائل سامنے آسکیں۔ ایک سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارویں تر میم کو ختم نہیں کیا جاسکتا تاہم ن لیگ کی کوشش ہے کہ وہ تر میم کا خاتمہ کردے مگر ہم ایسا کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال مکمل ہونے والے ہیں مگر آج تک این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا گیا اور صوبوں کو اختیار دینا چاہیے جو ان کا حق ہے مگر ن لیگ کی حکومت نے یہ حق نہین دیا۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم سے ملک کا امیج خراب ہورہا ہے ایسی سکیمیں نہیں بنانی چاہئیںاور ٹیکس سکیم لانے کا یہ وقت مناسب نہیں ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یو ٹرن لینے کی عادت ہے اب پھر وہ کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی سے ہاتھ نہیں ملائوں گا جبکہ سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اصلیت قوم کے سامنے آچکی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات