امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، وزیر داخلہ کا سفارتکار کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اظہار برہمی

متعلقہ ایس ایچ او نے کن بنیادوں پر سفارتکار کو جانے دیا،قانونی کاروائی کیں نہیں کی گئی، آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب

اتوار 8 اپریل 2018 19:50

امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، وزیر داخلہ کا سفارتکار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2018ء) امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ ، وزیر داخلہ احسن اقبال نے سفارتکار کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ ایس ایچ او نے کن بنیادوں پر سفارتکار کو جانے دیا۔ امریکی سفارتکار کے خلاف قانونی کاروائی کیں نہیں کی گئی ۔ وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیر داخلہ احسن اقبال نے امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان کی ہلاکت پر سفارتکار کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ایس ایچ او کو ایسی کونسی مشکل پیش آئی کہ انہوں نے سفارتکار کے خلاف قانونی کاروائی مکمل نہیں کی ۔ قانون سب کیلئے برابر ہے اسمیں کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیںہے ۔ جس نے بھی قانون توڑا ہے اسکے خلاف کاروائی کریں۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ واضح رہے ہفتہ کے روز ایک امریکی سفارتکار کی گاڑی نے اسلام آباد میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کچل دیا تھا جس میں ایک موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوکو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :