بلاول بھٹو کی زیرصدارت پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس، آئندہ انتخابات کے سلسلے میں لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا

اتوار 8 اپریل 2018 19:30

بلاول بھٹو کی زیرصدارت پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس، آئندہ انتخابات ..
ملتان۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کے روز پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں 2018ء کے عام انتخابات کے سلسلے میں لائحہ عمل کاجائزہ لیاگیا۔حال ہی میں تعمیرہونے والے بلاول ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی،سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری،مخدوم شہاب الد ین،عبدالقیوم جتوئی،شوکت بسرا،نتاشہ دولتانہ، خواجہ رضوان عالم اور دیگر مقامی عہدیداران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو نے عہدیداروں کوہدایات کیں کہ صوبے بھر میں زیادہ سے زیادہ مقامات پر ممبر سازی کیمپ کاانعقاد کیا جائے تاکہ لوگوں کی کثیر تعداد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرسکیں۔انہوںنے اس عزم کااعادہ کیا کہ پارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کیا جائے گا۔انہوں نے پارٹی ورکرز پر زور دیا کہ عام انتخابات کے سلسلے میں مہم کو بھرپور طریقے سے شروع کریں۔اجلاس میں جنوبی پنجاب سے متوقع امیدواروں کے ناموں پربھی غور کیاگیا۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔