نواز شریف پر جوتا اچھالنے والا شخص اچانک کہاں پہنچ گیا؟ حیران کن خبر سامنے آ گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 8 اپریل 2018 13:25

نواز شریف پر جوتا اچھالنے والا شخص اچانک کہاں پہنچ گیا؟ حیران کن خبر ..
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08اپریل 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا اچھالنے والا شخص مینار پاکستان پر ہونے والی تحریک لبیک کانفرس میں پہنچ گیا۔ہار پہنا کر استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں تقریب کے دوران جوتا اچھالنے والا شخص ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مینار پاکستان پر ہونے والی تحریک لبیک کانفرس میں پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کو جوتا مارےوالا شخص جب تحریک لبیک کی کانفرس میں پہنچا تو اشرف آصف جلالی نے ہار پہنا کر استقبال کیا اور کارکنوں کے ساتھ ہاتھ کی زنجیر بنا کر لبیک یا رسول اللہ کے نعرے بھی لگائے۔یاد رہے سابق سابق وزیراعظم نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں تقریب کے دوران جوتا اچھالا گیا تھا جس کے بعد جوتا اچھالنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ملزم کچھ روز پولیس کی حراست میں بھی رہا تا ہم اب ملزم ضمانت پر رہا ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے؛

متعلقہ عنوان :