پیوٹن شام میں لڑائی ختم کرانے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں، فرانس

اتوار 8 اپریل 2018 10:40

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2018ء) فرانسیسی صدر امانویل میکرون نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں لڑائی ختم کرانے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے اور سیاسی انتقال اقتدار کے لیے اپنا اثرو نفوذ استعمال کریں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق فرانسیسی صدر نے ان خیالات کا اظہار الیزیہ شاہی محل میںپیوٹن کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر نے شام میں عام شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور فوجی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے ماسکو سے موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔خبر رساں ادارے’رائٹرز‘ کے مطابق فرانسیسی اور روسی صدور نے ملاقات کے دوران خطے میں داعش کے خلاف جاری لڑائی میں حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر میکرون کو توقع ہے کہ شام کے تنازع کے منصفانہ حل کے لیے دونوں ممالک منظم بات چیت کی راہ ہموار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔