ناراض رہنماوں کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا بڑا فیصلہ

شہباز شریف نے ناراض قیادت کو راضی کرنے کے لیے میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 7 اپریل 2018 22:53

ناراض رہنماوں کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا بڑا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07 اپریل 2017 ء ) :ناراض رہنماوں کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے بڑا منصوبہ بنا لیا۔ مسلم لیگ نے کےصدر شہباز شریف نے ناراض قیادت کو راضی کرنے کے لیے میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے انتخابات 2018کے سلسلے میں ناراض رہنماؤں کو منانے اور پارٹی میں شامل کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے ۔خبریں گردش میں تھیں کہ ناراض رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک مریم نواز کو سونپا گیا تھا تاہم آج لاہور میں ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ناراض رہنماوں کو منانے کے لیے خود میدان میں اتریں گے۔اس کے لیے وہ ناراض رہنماوں سے رابطے کر کے انکے تحفظات دور کریں گے اور دوبارہ سے انہیں مرکزی دھارے میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :