جرمنی،ڈرائیور نے وین راہگیروں پر چڑھادی، 4 ہلاک،20 سے زائد زخمی

ہفتہ 7 اپریل 2018 22:53

جرمنی،ڈرائیور نے وین راہگیروں پر چڑھادی، 4 ہلاک،20 سے زائد زخمی
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) جرمنی کے شہر مونسٹر میں ڈرائیور نے وین کو راہگیروں پر چڑھادیا۔ جس کے نتیجہ میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حکام نے ڈرائیور سمیت 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا ۔حکومتی ذرائع کے مطابق 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں6 کی حالت تشویشناک ہے۔کسی گروہ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :