پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو دھر لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی انرجی ڈرنک بنانے والی فیکٹری پکڑ لی ، بوتلیں قبضے میں لے کر تلف کر دی گئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 7 اپریل 2018 22:45

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو دھر لیا
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07 اپریل 2017 ء ):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو دھر لیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی انرجی ڈرنک بنانے والی فیکٹری پکڑ لی ، بوتلیں قبضے میں لے کر تلف کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق انرجی ڈرنکس ہمارے نوجوانوں کے مقبول ترین ڈرنک کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث مارکیٹ میں ان کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ڈیمانڈ میں اضافے کے بعد کچھ جلعسازوں نے بھی عوام کی صحت سے کھیلنا شروع کر رکھا ہے۔ایسے ہی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو دھر لیا۔معروف برانڈ کی جعلی انرجی ڈرنک بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔فیکٹری کو قبضے میں لے کر سارا مواد تلف کر دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کس طرح جعلسازوں کو سبق سکھایا ویڈیو دیکھیں۔