پولیس نے خاتون سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی

ہفتہ 7 اپریل 2018 22:35

پولیس نے خاتون سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ..
فیصل آباد۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) فیصل آباد پولیس نے خاتون سمیت تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ باہلک پولیس نے چھاپہ مارکرملزمہ شکیلہ بی بی کوگرفتارکرکے قبضہ سی1.360کلو گرام چرس برآمد کر لی ،ملزمہ کے خلاف مقدمہ نمبر98/18بجرم 9C/CNSAتھانہ باہلک میں درج کرلیا گیا۔

تھانہ سٹی سمندری پولیس نے چھاپہ مارکرملزم عمران کوگرفتارکر کے قبضہ سی1.380کلو گرام چرس برآمد کر لی ،ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر108/18بجرم 9C/CNSAتھانہ سٹی سمندری میں درج کرلیا گیا۔تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے چھاپہ مارکرملزم علی رضا کوگرفتارکرکے قبضہ سی1.260کلو گرام چرس برآمد کر لی، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر216/18بجرم 9C/CNSAتھانہ صڈر جڑانوالہ میں درج کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :