وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ،ٰ شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے،
شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا
ہفتہ 7 اپریل 2018 22:26
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کواری روڈ، شاہراہ اقبال فقیر محمد روڈ اور میکانگی روڈ پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے سڑکوں کی صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوالمنڈی چوک پر گوشت کی دکانوں کامعائنہ کیا اورانتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پرائیوٹ قصاب خانوں کو فوری بند کیاجائے۔
وزیراعلیٰ نے کواری روڈ پر فائربریگیڈکے اسٹیشن کا معائندہ بھی کیا،فائربریگیڈاسٹیشن میں موجود گاڑیوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ عملہ کے مسائل بھی سنیں،وزیراعلیٰ بلوچستان نے فائربریگیڈعملے کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ شہرکے دورے کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے، شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا ماضی میں منتخب نمائندوں نے کبھی بھی عوامی مسائل حل کرنے کیلئے شہر کے اتنے دورے نہیں کئے ،موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان شہریوں کے مسائل حل کرنے کیلئے زیادہ متحرک اور سنجیدہ ہیں جس کی وجہ سے ہمارے مسائل میں کافی کمی آئی ہے، امید ہے کہ موجودہ وزیراعلیٰ بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بہتر کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں اس سے جلد ہی شہریوں کی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ مجھے اپنے پروٹوکول اور سیکیورٹی کی کوئی فکر نہیں، عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ عوامی نمائندہ ہوں ،عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرناچاہتا ہوں۔ کم مدت میں دن رات ایک کرکے عوامی مسائل حل کرینگے۔اس موقع پر صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.