محکمہ داخلہ پنجاب نے مال روڈ لاہورکو ریڈ زون ڈکلیئر کر دیا

جلسے، ریلی اور دھرنے پر پابندی عائد ، خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری

ہفتہ 7 اپریل 2018 22:26

محکمہ داخلہ پنجاب نے مال روڈ لاہورکو ریڈ زون ڈکلیئر کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2018ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے مال روڈ لاہورکو ریڈ زون ڈکلیئر کر دیا، جلسے، ریلی اور دھرنے پر پابندی عائد کر دی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم میجرریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ ساتھ اب مال روڈ کو ریڈ زون بھی قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس اور دیگر اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ مال روڈ پر ریڈ زون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ سڑک بلاک کر نے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ حساس اداروں کی جانب سے مسلسل سیکورٹی خطرات کی وارننگز موصول ہو رہی ہیں۔ مال روڈ پرپنجاب اسمبلی، لاہور ہائی کورٹ، واپڈا ہاوس، ایوان وزیر اعلی دفاتر، جی پی او ، ٹیلی فون ایکسچینج کی عمارات ہیں۔

متعلقہ عنوان :