امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق،دوسرا شدید زخمی

تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی

ہفتہ 7 اپریل 2018 22:26

امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق،دوسرا شدید زخمی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2018ء) اسلام آباد میں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔ گزشتہ ہفتہ کی دوپہر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی ایم کیو 058 جس میں امریکن سفارتخانے جوسف ایملیو اور پریس اتاشی سوار تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا حادثے کے بعد تھانہ کوہسار پولیس نے فوری طور پر موقعہ پر پہنچ گئی اور ٹریفک پولیس نے بھی حادثے کی رپورٹ مرتب کر کے متعلقہ تھانہ کو بجھوا دی ہے جس پر تھانہ کوہسار پولیس نے مقدمہ درج کر کے سفارتی استثنیٰ کی وجہ سے لینڈ کروزر سواروں کو جانے کی اجازت دی جبکہ حادثے میں موٹر سائیکل سار عتیق بیگ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا کزن ادریس بیگ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گاڑی قبضے میں لے کر قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی ۔ حادثے کے شکار ہونے والے موٹر سائیکل سوار کے ورثا کے ساتھ رابطہ ہو گیا ہے ۔ تلہاڑ اسلام آباد کے رہائشی کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔ جسے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :