آئے روز احتجاج ؛حکومت نے مال روڈ لاہور پر دفعہ 144 عائد کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 7 اپریل 2018 22:11

آئے روز احتجاج ؛حکومت نے مال روڈ لاہور پر دفعہ 144 عائد کر دی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07 اپریل 2017 ء ):آئے روز احتجاجوں سے تنگ آ کر حکومت نے مال روڈ لاہور پر دفعہ 144 عائد کر دی ۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ قائد اعظم جسے عام طور پر مال روڈ کہا جاتا ہے لاہور کی معروف شاہراہوں میں سے ایک ہے۔اس شاہراہ پر نہ صرف اہم ترین تجارتی مراکز ہیں بلکہ فائیو سٹار ہوٹلز اور اہم سرکاری عمارتیں بھی موجود ہیں۔اسی باعث یہ شہر بھر کے احتجاج کرنے والوں کے لیے پسندیدہ مقام ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ کچھ روز سے مال روڈ لگا تار مظاہروں کی زد میں تھی تاہم اب حکومت سے اسکا حل نکال لیا ہے۔آئے روز احتجاجوں سے تنگ آ کر حکومت نے مال روڈ لاہور پر دفعہ 144 عائد کر دی ۔مال روڈ کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے ۔شاہراہ قائداعظم پر واقع تمام اہم عمارات و تنصیبات بشمول پنجاب اسمبلی ، گورنر ہاؤس، لاہور ہائی کورٹ ، 90شاہراہ قائد اعظم اور سٹیٹ بنک آف پاکستان پرممکنہ دہشت گردی کی اطلاعات کے پیش نظر ہر قسم کے جلسے ، جلوس ، احتجاج ، دھرنوں اور ریلیوں وغیرہ پر فوری طور پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔