عوام کے لیے بڑی خوشخبری ، آٹا سستا کر دیا گیا

فلور ملز ایسویسی ایشن نے آٹے کے فی تھیلے قیمت میں 20 روپے اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 7 اپریل 2018 19:22

عوام کے لیے بڑی خوشخبری ، آٹا سستا کر دیا گیا
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-07اپریل 2018ء ):عوام کے لیے بڑی خوشخبری ، آٹا سستا کر دیا گیا۔ فلور ملز ایسویسی ایشن نے آٹے کے فی تھیلے قیمت میں 20 روپے اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 20 روپے سستا ہو گیا۔

(جاری ہے)

770 روپے میں ملنے والا آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اب صرف 750 روپے میں خریدا جا سکے گا۔عوامی جذبات اور امنگوں کو مدنظر رکھتے ہوئےفلور ملز ایسویسی ایشن نے آٹے کے فی تھیلے قیمت میں 20 روپے اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا۔یاد رہے کہ دو روز قبل فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے تھیلے کی قیمت مئں 20 روپے کا اضافی کہا تھا جس کے بعد آٹے کے تھیلے کی قیمت 750 روپے سے بڑھ کر 770 روپے ہو گئی تھی۔