کراچی ، ڈاکٹرعاصم کو علاج کی غرض سے 10 سے 17 اپریل تک بیرون ملک جانے کی اجازت

ہفتہ 7 اپریل 2018 19:45

کراچی ، ڈاکٹرعاصم کو علاج کی غرض سے 10 سے 17 اپریل تک بیرون ملک جانے کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2018ء) کراچی کی احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سا بق وفاقی مشیرپٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن سے متعلق مقدمے میں علاج کی غرض سے 10 سے 17 اپریل تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے ،ڈاکٹرعاصم ودیگر کیخلاف17ارب روپیکرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی،ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے، نیب کی جانب سے گواہ عظمت اللہ عدالت میں پیش کیا گیا، گواہ نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ او جی ڈی سی ایل میں بطور منیجر سپلائی چین کام کرتا رہا ہوں ، ملزم اقبال زیڈاحمد کیوکیل فاروق ایچ نائیک کی گواہ کیبیان پرجرح کے دوران نیب پراسیکیوٹرزکیدرمیان تلخ جملوں کاتبادلہ بھی ہوا ہے ،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ گواہ کے بیان کیدوران پراسیکیوٹر پیچھے جاکربیٹھیں،نیب پراسیکیوٹر نے ترکی بہ ترکی جواب دیا کہ میں اپنی جگہ پر ہوں اور قانون میں ایسا کہیں نہیں لکھا،جج نے ریمارکس دئے کہ آرام سے،تحمل سے بات کریں،فاروق ایچ نائیک بھی خاموش نہیں رہے اور جواب دیاکہ میرا یہی طریقہ ہے، میں ایسے ہی جرح کرتا ہوں،یہ کوئی عام کیس نہیں سیاسی کیس ہے،دوران سماعت عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو 10 سے 17 اپریل تک علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے

متعلقہ عنوان :