لاہور کی احتساب عدالت نی راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں گواہان کوطلب کر لیا

ہفتہ 7 اپریل 2018 18:38

لاہور۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2018ء) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں آئندہ سماعت پر گواہان کوطلب کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو عدالتی سماعت کے موقع پرسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور حکومت میں ایسے افراد کو نوکریاں دی جنہوں نے درخواستیں ہی نہیں دیں تھیں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے کارروائی14اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :