بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر گولہ باری خاتون شہید ‘ 3افراد زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 7 اپریل 2018 18:18

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر گولہ باری خاتون شہید ‘ 3افراد زخمی
راولاکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل۔2018ء) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر گولہ باری سے ایک خاتون شہید اور 3افراد زخمی ہوگئے۔بھارت کا جنگی جنون حد سے بڑھ گیا ،بھارتی فوج ایک بار پھر سرحد پر حد سے باہر ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق،ہفتے کو بھارتی فوج نے سیزفائرلائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر کے گا ﺅں لنجوٹ میں شدید گولہ باری کی ،جس کے نتیجے ایک خاتون شہیداورتین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پرہسپتال پہنچا دیا گیا۔پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا، گولہ باری سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔