Live Updates

لیگی اقلیتی رکن اسمبلی رمیش کمار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

ن) لیگ میں چودھری نثار ایماندار شخص تھے، وہ کہتے تھے آپ جیسے لوگوںکی پارٹی میں کوئی قدر نہیں، عمران خان کے ہمرا ہ پریس کانفرنس

ہفتہ 7 اپریل 2018 18:23

لیگی اقلیتی رکن اسمبلی رمیش کمار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی نشست پر رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اختیار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں بھی اصولوں کی سیاست کرتا تھایہاں بھی کرونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت بھی سب سے پہلے میں نے کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ جب پارٹی میں بات نہیں سنی جاتی تھی تو اخبار میں کالم لکھ کر اپنے خیالات کا اظہار کرتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے بعد جیسی زبان استعمال کی گئی میں نے اس کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ میں چوہدری نثارایماندارشخص تھے، ان کی عزت کرتا ہوں اور وہ کہتے تھے کہ آپ جیسے لوگوں کی پارٹی میں کوئی قدر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کیلئے رانا بھگوان داس کا نام تجویز کیا تھا جس کی چوہدری نثار نے بھی حمایت کی مگر نام صدیق الفاروق کا آیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات