امریکی سفارتخانےکی گاڑی کی ٹکر،موٹرسائیکل سوارجاں بحق،گاڑی تھانے منتقل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 اپریل 2018 18:01

امریکی سفارتخانےکی گاڑی کی ٹکر،موٹرسائیکل سوارجاں بحق،گاڑی تھانے ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اپریل 2018ء) : امریکی سفارتخانے کی گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کوٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں امریکی سفارتخانے کی گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کوٹکر ماردی۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان عتیق بیگ جاں بحق ہوگیا۔واقعہ سہہ پہر3 بجے کے قریب تھانہ کوہسار کی حدود میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

نوجوان عتیق اسلام آباد کے نواحی علاقے تہاڑ کا رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی گاڑی امریکی ایئراتاشی کرنل جوزف چلا رہے تھے۔ پولیس نے سفارتی استثنیٰ کے باعث مسٹر جوزف کوگرفتار نہیں کیا۔ تاہم امریکی سفارتخانے کی گاڑی کوتھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی اہلکار کیخلاف وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی ہدایت ملنے پرسفارتی قوانین کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :