Live Updates

آصف زرداری نے منجھے سیاستدانوں پراپنی بہن کوفوقیت دے دی

پارٹی کومتحد رکھ کر اصل کام میری بہن فریال تالپورنے کیا،عمران خان کاساتھ دیتے تومیاں صاحب گھرجاچکے ہوتے،سونامی کراچی سے شروع ہوکرخیبرپختونخواہ میں ختم ہوگیا۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کا تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 اپریل 2018 17:19

آصف زرداری نے منجھے سیاستدانوں پراپنی بہن کوفوقیت دے دی
نوابشاہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اپریل 2018ء) : شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے پارٹی میں منجھے سیاستدانوں پراپنی بہن کوفوقیت دے دی۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی میں اصل کام میری بہن فریال تالپور نے کیا ہے،جب ہم جیلوں میں تھے توفریال تالپور نے پارٹی کومتحد رکھا،عمران خان کاساتھ دیتے تومیاں صاحب گھرجاچکے ہوتے۔ انہوں نے آج یہاں ترقیاتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اصل کام میری بہن فریال تالپور نے کیا۔

جب ہم جیلوں میں تھے توفریال تالپور نے پارٹی کومتحد رکھا۔ یہاں جوبھی کام ہوئے وہ میری بہن نے کروائے ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک بہت بڑی طاقت ہے۔ لوگوں کوپیپلزپارٹی نظرنہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن 2013ء میں آراوز نے ہمیں جیتنے نہیں دیا۔

(جاری ہے)

جمہوریت کے مفاد میں ہی 2013ء کے انتخابات کوقبول کیا تھا۔ زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کی حکومت میں آنے کے بعد ڈیڑھ سال بعد ہی چھٹی ہونے والی تھی۔

ملک میں اگرحکومت ختم ہوجاتی توملک میں پھرکرسی کاکھیل شروع ہوجاتا۔اس صورتحال سے ملک کوبچانے کیلئے نوازشریف کاساتھ دیا تھا۔ہم عمران خان کاساتھ دیتے تویہ کب کے جاچکے ہوتے۔میاں صاحب سے مدد نہیں مانگ رہے تھے میاں صاحب سے اٹھارہویں ترمیم پرعمل کروانا چاہتا تھا کیونکہ 18ویں ترمیم تمام صوبوں کوجوڑتی ہے۔یہ 18ویں ترمیم کوختم کرنا چاہتے تھے۔وقت آیاتوساتھ بھی دیں گے اور باتیں بھی کریں گے۔آصف زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے خزانے خالی کردیے ہیں اس کان لیگ سے حساب لیں گے۔ اس موقع پرآصف زرداری نے ن لیگ کے ایم این اے بھاون داس کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم بھی کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات