Live Updates

مسلم لیگ کے نون رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کی تحریک انصاف میں شمولیت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 7 اپریل 2018 17:05

مسلم لیگ کے نون رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کی تحریک انصاف میں شمولیت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل۔2018ء) مسلم لیگ نون کے اہم اقلیتی راہنماءاور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔اسلام آباد میں عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں رمیش کمار نے کہا کہ دو سال سے جو زبان استعمال کی جارہی ہے، وہ زبان میں نے استعمال کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب سیاسی جماعتیں شخصیات کے گرد گھومتی ہیں تو وہاں نظریہ گم ہو جاتا ہے، چوہدری نثار کہتے تھے کہ آپ جیسے لوگوں کی ہماری پارٹی میں قدر نہیں ہے۔رمیش کمار نے کہا کہ جہاں سے آیا ہوں وہاں پر ٹینشن ہے، اور جہاں آیا ہوں وہاں پر خوشی ہے، پاناما فیصلے کے بعد اجلاس میں کہا کہ بیرسٹر ظفر اللہ کی بریفنگ سے مطمئن نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے مسائل کو ایوان میں اٹھایا،متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کےلئے جسٹس (ر) رانا بھگوان داس کا نام تجویز کیا جس کی چوہدری نثا نے حمایت کی لیکن پارٹی نے صدیق الفاروق کو نامزد کردیا ۔رمیش کمار نے کہاکہ میری بعد بھی مزید لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات