آصف زرداری پیسا چلا کرپنجاب فتح نہیں کرسکتے،عمران خان
29 اپریل کومینارپاکستان پرجلسہ کرینگے،قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہوگی،اس بارپنکچرلگانےوالےایمپائرقبول نہیں کریں گے،رمیش کمار کی شرکت ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 اپریل 2018 16:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات میں پیسا صرف پیپلزپارٹی نے چلایا ہے۔
آصف زرداری کوغلط فہمی ہے کہ وہ شاید پیسا چلا کرپنجاب کی وزارت اعلیٰ لے لیں گے تووہ ایسے نہیں ملے گی۔آصف زرداری پیسا چلا کرپنجاب فتح نہیں کرسکتے۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ میں اور جھوٹ بولے گئے۔جے آئی ٹی میں سب سامنے آگیا ہے۔اب تقریروں میں پھر جھوٹ بول رہے ہیں۔پیڈ اینکرز، جرنلسٹ اور میڈیا ہاؤسز ان کی کرپشن میں سب ملے ہوئے ہیں۔نوازشریف کی کرپشن کوبچانے کیلئے جعلی خبریں دیے جارہے ہیں۔میڈیا ہاؤسز کاشرم ناک کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ 29 اپریل کومینارپاکستان پرجلسہ کریں گے۔پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ پنکچرلگانے والے ایمپائر اس بار قبول نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتی ۔ ہم تو قبل از وقت انتخابات چاہتے تھے۔ نگران حکومت میرٹ پر آئین وقانون کے تحت بننی چاہیے۔اس موقع پرن لیگ کے منحرف رہنماء رمیش کمار نے کہاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا ویلکم کرنے پرشکرگزار ہوں۔انہوں نے کہاکہ 16سال پہلے سیاست میں قدم رکھا۔میں جس پارٹی سے آیا ہوں وہاں آج پریشانی ہے جبکہ جہاں آیا ہوں وہاں خوشی ہے۔جب پارٹی میں بات نہیں سنی جاتی تھی تواخبار میں آرٹیکل لکھ کراپنی بات کا اظہار کردیتا تھا۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی عزت کرتا ہوں عدلیہ کیخلاف ایسی زبان استعمال نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میرے بعد چوہدری نثارسمیت کئی اور لوگ بھی تحریک انصا ف میں شامل ہوں گے، میں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تولوگوں کے فون آئے کہ ہمیں بھی ساتھ لے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ پاکستان کیلئے کام کیا۔آئندہ بھی پارٹی کیلئے مل کرکام کروں گا۔انہوں نے کہاکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کیلئے رانا بھگوان داس کا نام تجویز کیا تھا ،چوہدری نثار نے بھی رانا بھگوان داس کی حمایت کی لیکن بعد میں صدیق الفاروق کا نام سامنے آگیا۔ن لیگ میں چوہدری نثار ایماندار شخص ہیں ان کی عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.