چیف جسٹس کا پاکستان ریلویز کے 60 ارب روپے خسارے پر ازخود نوٹس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 7 اپریل 2018 16:45

چیف جسٹس کا پاکستان ریلویز کے 60 ارب روپے خسارے پر ازخود نوٹس
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل۔2018ء) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستان ریلویز میں 60 ارب روپے خسارے پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس نے پاکستان ریلویز میں 60 ارب روپے کے نقصان پر از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ریلوے اور ریلوے بورڈ کے ممبران کو آڈٹ رپورٹس سمیت طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ افسران آئندہ سماعت پر پیش ہو کر 60 ارب روپے کے خسارے کی وجوہات بتائیں۔انہوں نے مزید ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کیا جائے، بھارت کا وزیر ریلوے لالو پرشاد ان پڑھ آدمی تھا، لیکن ادارے کو منافع بخش بنا گیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آج لالو پرشاد کی تھیوری کو ہاورڈ یونیورسٹی میں پڑھایا جاتا ہے جبکہ ہمارے ہاں صرف جلسوں میں ریلوے کے منافع بخش ہونے کے دعوے کیے جاتے ہیں، لیکن ریلوے کی اصل صورتحال مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بادشاہت نہیں ہے کہ جس کا جو جی چاہے کرتا پھرے۔