فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پاکستان کئ ایمنسٹی اسکیم پر تحفظات کا اظہار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 7 اپریل 2018 16:44

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پاکستان کئ ایمنسٹی اسکیم پر تحفظات کا اظہار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل۔2018ء) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق ایف اےٹی ایف کی ای میل موصول ہوئی ہے،جس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ایمنسٹی اسکیم پر کچھ اعتراضات اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان کی جانب سے جو رپورٹ بھیجی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم عالمی اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے عین مطابق ہے۔

مشیر خزانہ نے وضاحت کی کہ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین 2010ءسے استثنیٰ نہیں ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے منصوبہ دینا ہے، اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات منظور ہوئے تو پاکستان بلیک لسٹ سے بچ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :