Live Updates

میرےبعد اورلوگ بھی تحریک انصاف میں شامل ہوں گے،رمیش کمار

رمیش کمار کا پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان ،ہمیشہ پاکستان کیلئے کام کیا،عدلیہ کی عزت کرتا ہوں ۔ن لیگ کے منحرف رہنماء رمیش کمار کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 اپریل 2018 16:29

میرےبعد اورلوگ بھی تحریک انصاف میں شامل ہوں گے،رمیش کمار
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اپریل 2018ء) : مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے باضابطہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بعد کئی اور لوگ بھی تحریک انصا ف میں شامل ہوں گے، ہمیشہ پاکستان کیلئے کام کیا،عدلیہ کی عزت کرتا ہوں ۔انہوں نے آج یہاں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کوگھرآمد پرخوش آمدید کہتاہوں ۔

عمران خان اور پی ٹی آئی کا ویلکم کرنے پرشکرگزار ہوں۔انہوں نے کہاکہ 16سال پہلے سیاست میں قدم رکھا۔میں جس پارٹی سے آیا ہوں وہاں آج پریشانی ہے جبکہ جہاں آیا ہوں وہاں خوشی ہے۔جب پارٹی میں بات نہیں سنی جاتی تھی تواخبار میں آرٹیکل لکھ کراپنی بات کا اظہار کردیتا تھا۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی عزت کرتا ہوں عدلیہ کیخلاف ایسی زبان استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے بعد کئی اور لوگ بھی تحریک انصا ف میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیشہ پاکستان کیلئے کام کیا۔ آئندہ بھی پارٹی کیلئے مل کرکام کروں گا۔انہوں نے کہاکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کیلئے رانا بھگوان داس کا نام تجویز کیا تھا ،چوہدری نثار نے بھی رانا بھگوان داس کی حمایت کی لیکن بعد میں صدیق الفاروق کا نام سامنے آگیا۔ن لیگ میں چوہدری نثار ایماندار شخص ہیں ان کی عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات