خیبرپختونخواہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے فنڈز میں خورد برد پر نیب انکوائری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 اپریل 2018 13:53

خیبرپختونخواہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے فنڈز میں خورد برد پر نیب انکوائری
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اپریل 2018ء) : خیبرپختونخواہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے فنڈز میں خوردبرد سے متعلق نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے میں سامان کی خریداری سے متعلق بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سولر پینلز، ڈرونز اور ٹیوب ویلز کی خریداری میں مروجہ طریقہ کار نہیں اپنایا گیا۔ پی سی ون کے مطابق منصوبے پر 22 ارب روپے خرچ ہونا تھے۔ نیب ذرائع کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبے کو تین مراحل میں مکمل کیا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :