کامن ویلتھ گیمز سائیکلنگ، آسٹریلیا نے دو، انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ نے ایک، ایک طلائی تمغہ جیت لیا

جمعہ 6 اپریل 2018 23:15

کامن ویلتھ گیمز سائیکلنگ، آسٹریلیا نے دو، انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ نے ..
گولڈ کوسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2018ء) کامن ویلتھ گیمز سائیکلنگ ایونٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے دو، انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ نے ایک، ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز کے دوسرے روز سائیکلنگ ٹریک ایونٹ میں مزید 4 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا، مینز کیرن ایونٹ میں آسٹریلوی سائیکلسٹ میتھیو گلیٹزر نے طلائی، ویلز کے لیوس نے چاندی اور نیوزی لینڈ کے ایڈی نے کانسی کا تمغہ جیتا، مینز انفرادی پرسوٹ میں انگلینڈ کے چارلی نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، سکاٹ لینڈ کے جان نے چاندی اور نیوزی لینڈ کے ڈیلن نے کانسی کا تمغہ جیتا، ویمنز سپرنٹ ایونٹ میں آسٹریلوی سائیکلسٹ سٹیفنی نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، نیوزی لینڈ کی نتاشا نے چاندی اور آسٹریلیا کی کارلی نے کانسی کا تمغہ جیتا، ویمنز انفرادی پرسوٹ میں سکاٹ لینڈ کی کیٹی نے طلائی، آسٹریلیا کی ریبیکا اور ایڈمونڈسن نے کانسی کے تمغے جیتے۔

اسطرح سائیکلنگ ایونٹ کے ابتدائی دو روز میں آسٹریلیا نے کل 10 طلائی تمغوں میں سی5 اپنے نام کئے۔

متعلقہ عنوان :