بٹگرام،قندوز مدرسے پر حملہ کفار طاقتوں کا اہل اسلام کیلئے اعلانِ جنگ ہے ،مولانا فرید الدین

مسلمانوں یکجا ہو کر فرعونی اور دجالی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا،جنرل سیکرٹری قندوز مدرسے پرامریکی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، امریکہ مردہ باد کے نعروں،جمیعت علماء اسلام ف

جمعہ 6 اپریل 2018 20:48

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2018ء) جمیعت علماء اسلام ف کی کال پر بٹگرام میں بھی مظاہرہ کیا گیا قندوز مدرسے پر حملہ کرکے امریکہ اور انکے اتحادی ممالک کے افواج نے ثابت کردیا ہے کہ وہ انسان نہیں وحشی درندوں نے نہتے طلبہ کو خون میں نہلادیا دنیا بھر میں مسلمانوں کیخلاف لسانی بنیادوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں مقررین کا موقف امریکہ مردہ باد کے نعروں سے بٹگرام بازار گونج اٹھا مظاہرین نے آدھے گھنٹے تک شاہراریشم سڑک کوہرقسم کے ٹریفک کیلئے بند کرکے دھرنا دیا جسکے باعث ٹریفک کے روانی متاثر رہی کوثر مسجد سے مظاہرین نے ریلی کی شکل میں کچہری چوک تک مارچ کیا ۔

(جاری ہے)

جہاں پر مظاہرین نے سڑک کو بند کرکے دھرنا دیا۔اس موقع پر جمیعت علما ء اسلام ف کے جنرل سیکرٹری مولانا فرید الدین تارجر یونین کے صدر عبدالغفار دیشانی اور دیگر مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاں کہ قندوز مدرسے پر حملہ کفار طاقتوں کا اہل اسلام کیلئے اعلانِ جنگ ہے ہم سب مسلمانوں یکجا ہو کر فرعونی اور دجالی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا اس موقع پر کشمیر ،فلسطین ،بوسنیا اور قندوز کے شہداء کیلئے دعامانگی گئی مظاہرین پر امن طور منتشر ہوگئے