Live Updates

عمران نیازی پختونخوا اور پختون عوام کو مطلوب ملزم ہیں،سینیٹر بہرا مند تنگی

سانحہ اے پی ایس عمران نیازی کی سونامی تھی جس نے پوری قوم کو خون کے آنسو رلائے،رہنما پی پی خیبرپی کے

جمعہ 6 اپریل 2018 20:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے رہنما سینیٹر بہرا مند تنگی نے کہا ہے کہ عمران نیازی پختونخوا اور پختون عوام کو مطلوب ملزم ہیں۔ سانحہ اے پی ایس عمران نیازی کی سونامی تھی جس نے پوری قوم کو خون کے آنسو رلائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو پتہ ہے کہ پختونخوا کی عوام پھر دھوکہ نہیں کھائے گی اس لئے انہوں نے سندھ کا رخ کیا ہے۔

سینیٹر بہرامند تنگی نے کہا کہ گالی، جھوٹ اور جعل سازی عمران نیازی کا مشغلہ رہا ہے۔ جس طرح بنی گالہ کی جائیداد مشکوک ہے اس طرح سسلین طرز پر پراسرار محل کی تعمیر بھی جعل سازی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے صرف بلین ٹری میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کیں تو نیازی اور پرویز دونوں جیل میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹر تنگی نے کہاکہ عمران نیازی پیسہ بنانے کے لئے سیاست میں آئے۔

انہوں نے سینیٹروں کے لئے چالیس کروڑ کی بولی لگائی۔ عمران نیازی کی پیسے کی بھوک ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ کے پی کے عوام کا سارا پیسہ عمران نیازی کی تجوریوں میں چلا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے کے اندر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ سینیٹر بہرامند تنگی نے کہا کہ کینسر ہسپتال بھی عمران نیازی کا کاروباری ادارہ ہے۔ جس کے ذریعے نیازی کاروبار کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا شو فلاپ ہو چکا اب ان کی حیثیت صرف ایک سیاسی بھگوڑے کی رہ گئی ہے جو کے پی کو لوٹ کر بنی گالہ کی پہاڑی میں چھپ گئے ہیں۔ ۔طارق ورک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات