پی آئی اے میں شاندار تبدیلی

قومی جانور مارخور کو متعارف کروانے کے لیے پی آئی اے نے اپنا لوگو تبدیل کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 6 اپریل 2018 19:28

پی آئی اے میں شاندار تبدیلی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل2018ء)پی آئی اے میں شاندار تبدیلی آ گئی۔ قومی جانور مارخور کو متعارف کروانے کے لیے پی آئی اے نے اپنا لوگو تبدیل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پی آئی اے جسے دنیا کی بہترین فضائی سروس قرار دیا جاتا تھا کچھ عرصے سے ایسے زوال کا شکار ہوئی کہ منافع بخش سمجھی جانے والی یہ ائیر لائن گھاٹے کا سودا بن گئی ۔

(جاری ہے)

تاہم ماضی قریب میں پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ایسے اقدامات کئیے جا رہے ہیں جس کے باعث قومی ائیر لائن کے نہ صرف حالات بہتر ہوئے ہیں بلکہ مسافروں کی جانب سے بھی پی آئی اے کی سروس کو سراہا جا رہا ہے۔پی آئی اے نے قومی جانور مار خور کو دنیا میں متعارف کروانے کے لیے اپنا لوگو تبدیل کر لیا۔پی آئی اے کے نئے لوگو میں مار خور کا عکس شامل کیا گیا ہے۔پی آئی اے نے یہ فیصلہ اسلام آباد کے نئے ائیر پورٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پاکستانی کلچر کی معروف پہچان ٹرک آرٹ کو بھی پی آئی اے میں متعارف کروایا گیا ہے۔