مولوی خادم حسین رضوی نے ملالہ کودنیا کی بدترین عورت قرار دے دیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 اپریل 2018 17:47

مولوی خادم حسین رضوی نے ملالہ کودنیا کی بدترین عورت قرار دے دیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اپریل 2018ء) : تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکے سربراہ مولوی خادم حسین رضوی نے نوبل ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی کودنیا کی بدترین عورت قرار دے دیا۔انہوں نے کہاکہ ملالہ نے تسلیمہ نسرین اور سلمان رشدی کے ساتھ تصویریں بنوائیں،جوبدترین گستا خ رسول ہیں۔انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہو جبکہ مولوی خادم حسین دہشتگرد ہے؟ ملالہ دنیا کی وہ بدترین عورت ہے کہ تسلیمہ نسرین اور سلمان رشدی کے ساتھ کھڑے ہوکرتصویریں بنوائی ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا ، قبر اور حشر میں اس کو معلوم ہوگا۔ تم کفر کے کہنے پرملالہ سے ملتے ہو؟ انہوں نے کہاکہ 16سالوں سے پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی امریکہ کی جیلوں میں بیٹھی ہے اور ہردن وہ امریکی فوجیوں کے طعنے سنتی ہے۔صبح جب جیل کادروازہ کھلتا ہے توامریکی فوجی کہتے ہیں کہ رات کومحمد بن قاسم نہیں آیا؟اس بیٹی کوملو جاکر۔اس سے ملتے ہوجوکہتی ہے کہ مسلمانوں کوسلمان رشدی کے خلاف کچھ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ خادم حسین نے بتایا کہ سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین دنیا کے بدترین گستاخ ہیں۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں