خشک دودھ کی امپورٹ پر مکمل پابندی یا5سو فیصد ڈیوٹی ،دودھ کی قیمتوں سے سی اے پی ہٹایا جائے،الطاف حسین گجر

جائز مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ملک گیر ہڑتال ،پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے ،صدر بلوچستان ڈیری فارمز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی پریس کانفرنس

جمعہ 6 اپریل 2018 18:23

خشک دودھ کی امپورٹ پر مکمل پابندی یا5سو فیصد ڈیوٹی ،دودھ کی قیمتوں سے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2018ء) بلوچستان ڈیری فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر الطاف حسین گجر نے کہاہے کہ ہم نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیراعلی بلوچستان سمیت دیگر اعلی حکام کو دیئے ہیں اگر ہمارے جائز مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم ملک گیر ہڑتال اور اسلام آبا د پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے ،یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہاکہ خشک دودھ کی امپورٹ پر مکمل پابندی یا5سو فیصد ڈیوٹی ،دودھ کی قیمتوں سے سی اے پی ہٹایا جائے اور قیمتوں کو طلب ورساء کے مطابق کیا جائے ،امپورٹ شدہ ملک اور وے پائوڈر کے استعمال کی انکوائری کرائے جائے کہ یہ کہاں استعمال ہوتی ہے ،محکمہ لائیو اسٹاک کو بحال کیا جائے ،پنجاب ڈیری ڈویلپمنٹ اور لائیو اسٹاک پالیسی کو کافی کی جائے ،غیر معیاری دودھ اور دیگر اشیاء کی بیخ کنی کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ عوام الناس کی جانوں سے کوئی نہ کھیلے ،ڈیری فارمز کو حکومت اور مالیاتی اداروں کی جانب بلاسود قبضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،دودھ کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن فوری طورپر جاری کی جائے ہم نے کئی بار حکومت کو اپنے مطالبات پیش کئے مگرا س پر عملدرآمد نہیں ہوئے ہیں اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہم ملک گیر ہڑتال اور اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے ۔