Live Updates

پاکستان میں کسی مارشل لاء کونافذ نہیں ہونےدیں گے،بلاول بھٹو

جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں،عوام نے مارشل لاء کیخلاف قربانیاں دی ہیں،ن لیگ اور پی ٹی آئی نجکاری کی سیاست کررہی ہیں،عمران خان جھوٹ ،منافقت اور یوٹرن کی سیاست کرتے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 اپریل 2018 16:25

پاکستان میں کسی مارشل لاء کونافذ نہیں ہونےدیں گے،بلاول بھٹو
گھوٹکی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اپریل 2018ء) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ پاکستان میں کسی مارشل لاء کونافذ نہیں ہونے دیں گے،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،عوام نے مارشل لاء کے خلاف قربانیاں دی ہیں،ن لیگ اور پی ٹی آئی نجکاری کی سیاست کررہی ہیں، عمران خان جھوٹ ،منافقت اور یوٹرن کی سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی کے عوام نے مخالفین کومسترد کرکے ثابت کردیا کہ وہ پیپلزپارٹی کوہی چاہتے ہیں۔

پیپلزپارٹی ملک کی واحدنظریاتی جماعت ہے۔پیپلزپارٹی غریب عوام کی سیاست کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2018ء کے انتخابات میں عوام پیپلزپارٹی کابھرپور ساتھ دیں گے۔سندھ میں پیپلزپارٹی سے زیادہ کسی جماعت نے کام نہیں کیے۔

(جاری ہے)

آج ملک میں مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں۔بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ سندھ اور بلوچستان میں بہت سے پسماندہ علاقے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصا ف کیخلاف لڑ رہا ہوں۔

ن لیگ اور پی ٹی آئی نجکاری کی سیاست کررہی ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ نوازشریف خود کو بچانے اور اپنی کوتاہیاں چھپانے کیلئے جمہوریت کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ ،منافقت اور یوٹرن کی سیاست کرتے ہیں۔جبکہ کراچی میں تشدد کی سیاست کے پیچھے کون تھا یہ سب کوپتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے پاس کراچی کامیئر نہیں ہے۔

ایم کیوایم کراچی کے مسائل پرتوجہ نہیں دے رہی ہے۔ایم کیوایم کی مخالفت کے باوجود مراد علی شاہ نے کراچی کواونرشپ دی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن کیلئے کسی جماعت سے اتحاد نہیں کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی مارشل لاء کونافذ نہیں ہونے دیں گے،جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،عوام نے مارشل لاء کے خلاف قربانیاں دی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات