Live Updates

پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 6 اپریل 2018 14:18

پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ  گرا دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6 اپریل 2018ء) پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر رمیش کمار نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

رمیش کمار کل تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے جس کے لئے وہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی رہائش گاہ اسلام آباد جائیں گے۔جہاں پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔یاد رہے رمیش کمار 2013 ء کے انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات