چوہدری برادران کو نواز شریف سے ہاتھ ملانے پر نقصان کسے اٹھانا پڑ سکتا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 6 اپریل 2018 12:14

چوہدری برادران کو نواز شریف سے ہاتھ ملانے پر نقصان کسے  اٹھانا پڑ سکتا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل2018ء) معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ چوہدری برادارن اپنے در پر آئے ہوئے کسی بندے کو نہیں ٹکھراتے لیکن اگر انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا ہاتھ پکڑ لیا تو پھر وہ اپنے تمام دوستوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز سے میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین سے دوستی کرنے کے لئے ہاتھ بڑھانا چا ہتے ہیں جب کہ نواز شریف ماضی میں کی گئی غلطیوں کی معافی مانگنے کے لیے چوہدری برادارن کے گھر جانے پر بھی راضی ہو گئے ہیں۔

لیکن چوہدری برادارن کی طرف سے نواز شریف کو کئی مثبت جواب نہیں ملا اس متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ چوہدری برادارن اپنے در پر آئے ہوئے کسی بندے کو نہیں ٹکھراتے لیکن اگر انہوں نے نواز شریف کا ہاتھ پکڑ لیا تو پھر وہ اپنے تمام دوستوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے والد کے انتقال کے موقع پر اور چوہدری شجاعت کی والدہ کی وفات پر بہت لوگوں نے چوہدری برادران کو نوازشریف ملانے کی کوشش کی لیکن نواز شریف کا غرور سر چڑھ کر بول رہا تھا۔اور میں وہ الفاظ دہرا بھی نہیں سکتا جو اس وقت نواز شریف بولا کرتے تھے۔مبشر لقمان نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :