قندوز میں ایک شہید بچے کو قبر میں اتارنے لگے تو اس نے باپ کا ہاتھ پکڑ لیا، ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 6 اپریل 2018 11:09

قندوز میں ایک شہید بچے کو قبر میں اتارنے لگے تو اس نے باپ کا ہاتھ پکڑ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل2018ء) افغانستان کے صوبے قندوز میں امریکی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے ننھے معصوم بچے کو جب قبر میں اتارا جانا تھا تو اس نے اپنے والد کا ہاتھ پکڑلیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں حافظ قرآن کے جلسہ دستار بندی کے دوران امریکی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 150 سے زائد معصوم حفاظ شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اور مسجد میں ہر طرف معصوم بچوں کے ڈھیر لگ گئے۔اس بھیانک ظلم و ستم پر پورے عالم اسلام میں شدید غضے کی لہر دوڑ گئی۔اور مسلمانوں نے معصوم بچوں پر امریکی طیاروں کی بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔اسی حوالے سے معروف اسکالر اور پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں قندور میں شہید ہونے والے معصوم حافظ کو جب قبر میں اتارنے کا وقت آتا ہے تو وہ اپنے والد کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کہتے ہیں کہ قندوز میں ایک شہید بچہ ۔جس کو قبر میں اتارنے لگے تو اس نے باپ کا ہاتھ پکڑ لیا ۔ عامر لیاقت حسین نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ"اور جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مُردہ مت کہو, وہ زندہ ہیں " (القران)۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے۔اور ویڈیو  دیکھنے والے اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے۔