ترکی کی یونیورسٹی میں پروفیسر کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 5 اپریل 2018 23:59

ترکی کی یونیورسٹی میں پروفیسر کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
انقرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 05اپریل 2018ء ): ترکی کی یونیورسٹی میں پروفیسر کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ترکی کے شہر "اسکی شہر" کی عثمان غازی یونیورسٹی میں پیش آیا جہاں پروفیسر نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

اندھی فائرنگ کا نشانہ بنتے ہوئے 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 زخمی ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔زخمیوں اور ہلاک شدگان کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ہلاک ہونے والے چاروں افراد یونیورسٹی کے ملازم تھے۔فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت بلقان ڈی کے نام سے ہوئی ہے جس نے 4 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔