ریسکیو اہلکاروں نے تین دن سے درخت پر چڑھی بلی کو بچایا تو وہ پھر بھاگ کر دوسرے درخت پر چڑھ گئی

جمعرات 5 اپریل 2018 23:54

ریسکیو اہلکاروں نے تین  دن سے درخت پر چڑھی بلی کو بچایا تو وہ پھر بھاگ ..

جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے  برطانوی اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے تین دن سے درخت پر چڑھی ایک بلی کو زمین پر اتارا لیکن بلی بھاگ کر دوسرے درخت پر چڑھ گئی۔
ولمز لو،  چیشائر، برطانیہ  کے رہائشیوں نے جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی  تنظیم آر ایس پی سی اے کو بتایا کہ ایک بلی تین دنوں سے 60 فٹ اونچے درخت پر پھنسی ہوئی ہے۔
آر ایس پی سی اے  اینیمل کلکیشن آفیسر لورین براڈشا  فوراً ہی موقع پر پہنچے اور اپنا کام شروع کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ  انہوں نے بلی کو درخت سے اتارنے کی کوشش کی تو بلی  چھلانگ لگا کر نسبتاً ایک چھوٹے درخت پر چڑھ گئی، جس سے اترنا اس  کے لیے آسان تھا۔ بلی درخت سے اتر کر ایک باغ میں بھاگ گئی۔ اسی دوران پتا چلا کہ اس  بلی یا اس سے ملتی جلتی بلی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی جا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکار جب باغ میں پہنچے تو انہیں بلی کے بولنے   کی آوازیں سنائی دیں۔

انہوں نے آواز کا پیچھا کیا تو پتا چلا کہ بلی ایک بار پھر ایک اونچے درخت پر چڑھ کر وہیں پھنس چکی ہے۔اس  کے بعد ریسکیو اہلکار سیڑھی کی مدد سے اس درخت پر چڑھے، بلی کو کچھ کھانا کھلا کر خود سے مانوس کیا اور پھر اسے نیچے اتار لیا۔ لورین نے بتایا کہ بلی کی گردن میں مائیکروچپ تھی، جس سے  پتا چلا کہ اس کا نام چارلی ہے۔ اس کے بعد اہلکاروں نے  بلی کو اس کے مالکان کے حوالے کر دیا۔