بیٹی کی منگنی کے موقعے پر باپ کا انکارکرانے کا انوکھا انداز

جمعرات 5 اپریل 2018 23:54

بیٹی کی منگنی کے موقعے پر باپ کا انکارکرانے کا انوکھا انداز
نیواڈا سے تعلق رکھنے والے ایک باپ نے اپنی بیٹی کی منگنی کی تقریب  میں عجیب طریقے سے مداخلت کی۔ وہ عین شادی کے پروپوزل کے وقت Say NO کے پلے کارڈ کے ساتھ پہاڑی پر کھڑا ہوگیا۔

(جاری ہے)


23 سالہ لیوی بلس نے اپنی اور 22 سالہ ایلیسن بارون کے خاندان کےلوگوں کو اپنا منصوبہ بتایا ، جس کے تحت اُن لوگوں نے Marry Me  کے پلے کارڈ لے کر پہاڑی پر کھڑے ہونا تھا لیکن اسی وقت بارون کے باپ نے مداخلت کی اور Say NO کا پلے کارڈ لے کر کھڑا ہوگیا۔ اس پلے کارڈ کو دیکھ کر بلس اور بارون کافی خوش ہوئے۔ بارون نے  اس حرکت کو باپ کا مزاح قرار دیا۔ اس جوڑے کا کہنا ہے کہ بارون کے باپ کی حرکت سے اگر کوئی خوش نہیں ہوا تو وہ بلس کی ماں تھی۔